خبرنامہ پاکستان

پاکستان پرامن افغانستان دیکھنے کا خواہاں ہے‘ اعزاز چوہدری

پاکستان پرامن

پاکستان پرامن افغانستان دیکھنے کا خواہاں ہے‘ اعزاز چوہدری

واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان مستحکم اور پرامن افغانستان دیکھنا چاہتا ہے اور یہ پاکستان اور امریکہ کا مشترکہ مقصد ہے۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں خواتین کے غیرملکی پالیسی گروپ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے عالمی صورت حال کے تناظر میں ملکی اور غیرملکی سطح پرپاکستان کی کامیابیوں کو بھی اجاگرکیا۔ پاکستانی سفیر نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات برقرار رکھنے کی اہمیت پرزور دیا، اگرچہ افغانستان کے بارے میں دونوں ملکوں کی سوچ میں اختلافات ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے افغانستان میں استحکام ضروری ہے، افغانستان میں عدم استحکام کا اثرخطے میں خصوصاً پاکستان پرہوا۔ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان شراکت داروں سے مل کر افغان مسئلےکا سیاسی حل تلاش کرنے میں مدد دے گا، افغانستان کے مسئلے کا حل صرف افغان اسٹیک ہولڈرزکے پاس ہے۔ افغانستان میں دوسروں کی ناکامیوں کےذمہ دارنہیں ہیں‘ اعزازچوہدری یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکہ میں پاکستانی سفیراعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات کوافغان صورت حال کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہیے۔