(آئی این پی )سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان پٹھان کوٹ حملہ کے معاملہ میں سرخرو ہو چکا ہے۔ عزیر بلوچ سمیت ہر اس شخص کے خلاف آواز اٹھاﺅں گا جو پاکستان کے خلاف کام کرے گا۔ سینیٹر رحمان ملک نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستانی انٹیلی جینس اداروں پر الزام لگا رہا ہے، پٹھان کوٹ حملہ میں بھارت کے اپنے لوگ ملوث ہیں۔ بھارت دنیا کو دھوکہ دے رہا ہے اسے دنیا سے معافی مانگنی چاہئے ،ان کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ ہیڈلی ممبئی دھماکوں کا ماسٹرمائنڈ تھا، بحیثیت چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ ڈیوڈ ہیڈلی کے معاملہ پر سو موٹو لے لیا ہے، ڈیوڈ ہیڈلی پاکستان کا مجرم ہے مگر پاکستان کے حوالے نہیں کیا جا رہا،حکومت امریکہ اور بھارت سے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کرے۔ رحمان ملک نے کہا کہ عزیر بلوچ سمیت ہر اس شخص کے خلاف آواز اٹھاﺅں گا جو پاکستان کے خلاف کام کرے گا۔ فریال تالپور کو پاکستان سے باہر جانے سے نہیں روکا گیا۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ بی بی قتل کیس میں کوئی بیان نہیں دیا پتہ نہیں مجھ سے منسوب بیان میں کیا کہا گیا ہے اس بیان کا عدالت میں سامنا کروں گا۔