خبرنامہ پاکستان

پاکستان کابل دھماکےسے متاثرہ خاندانوں کےدکھ میں برابرکا شریک ہے: دفترخارجہ

اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان کابل دھماکے سے متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہے‘ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغان برادر عوام اور حکومت کے ساتھ ہے۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کابل میں دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہے پاکستان دھماکے سے متاثرہ لواحقین کے دکھ میں برابر کا شریک ہے اور پاکستان زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے برادر افغان عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں اور ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔(ن غ)