خبرنامہ پاکستان

پاکستان کا افغانستان سے دہشت گردوں کے حملے میں چھ فوجی جوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج

اسلام آ باد (ملت + آئی این پی) پاکستان نے افغانستان کی سرزمین سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں مہمند ایجنسی اور خیبر ایجنسی کی ملٹری چیک پوسٹوں فائرنگ کے نتیجہ میں چھ پاکستانی فوجیوں شہادت پر شدید احتجاج کیا،افغانستان کے پاکستان میں سفارت خانہ کے ڈپٹی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجا ج کیا گیا اور واقعہ پر پاکستان کی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا،پاکستان نے افغانستان پر زور دیا ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرنے اور واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن کرے ، افغانستان پر مزید زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لئے استعمال ہونے سے روکے اور اس طرح کے واقعات دوبارہ ہونے سے روکنے کے لئے اقدامات کرے۔پیر کو دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے علاقے سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں مہمند ایجنسی کی ملٹری چیک پوسٹ پر پانچ پاکستانی فوجیوں اور خیبر ایجنسی میں ایک فوجی کی شہادت پر شدید احتجاج کیا۔اس سلسلہ میں افغانستان کے پاکستان میں سفارت خانہ کے ڈپٹی سربراہ( سفیر ) کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجا ج کیا گیا اور واقعہ پر پاکستان کی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔پاکستان نے افغانستان حکومت کو واقعہ کی مکمل تحقیقات کرنے اور واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن پر زور دیا ۔ افغانستان پر مزید زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لئے استعمال ہونے سے روکے اور اس طرح کے واقعات دوبارہ ہونے سے روکنے کے لئے اقدامات کرے۔پاکستان نے ایک بار پھر زور دیاکہ دہشت گردوں کی سرحد کے آ ر پار نقل حرکت روکنے کے لئے مو ثر بار ڈر مینجمنٹ اہم اور ضروری ہے۔( و خ )