خبرنامہ پاکستان

پاکستان کا ایرانی علاقوں میں امدادی سامان بھجوانے کا اعلان

پاکستان کا ایرانی علاقوں میں امدادی سامان بھجوانے کا اعلان
اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان نے ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں گزشتہ روز قیامت خیز زلزلہ سے بھاری جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دکھ اور غم کی گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام برادر ممالک کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے متاثرہ ایرانی بھائیوں کی مدد کا اعلان کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر خیمے، کمبل اور عام استعمال کا سامان بھجوانے کی ہدایت کر دی ہے۔