خبرنامہ پاکستان

پاکستان کا ایٹمی پروگرام محدود نہیں ہوسکتا، ملیحہ لودھی

پاکستان:(اے پی پی) پاکستان کا ایٹمی پرو گرام محدود نہیں ہو سکتا ،اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کہتی ہیں کہ جان کیری کے مطالبے پر نواز شریف نے صاف کہہ دیا کہ بھارت سے بھی وہی اقدامات کرائے جائیں جس کا ہمیں کہا جاتا ہے۔ سیکریٹری خا رجہ کہتے ہیں بھارت پر دباؤ آنا چاہیے کہ کس طرح دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات قائم رکھنے ہیں۔ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کی پاکستان کے مختلف علاقوں میں مداخلت کا وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر میں ذکر موجود ہے ۔ سیکریٹری خا رجہ نے کہا کہ پاک ترک اسکولوں پر ترکی کے خدشات کا حل نکالیں گے۔