خبرنامہ پاکستان

پاکستان کا جھنڈا ہمیشہ قائم ودائم رہےگا، امیر مقام

وزیراعظم:(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر انجنیئر امیرمقام نے کہا ہے کہ لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ پاکستان کا جھنڈا ہمیشہ قائم و دائم رہے گا ۔ پشاور میں صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ پاکستان میں سیاست کرنے والے جب پاکستان کے خلاف نعرے لگاتے ہیں تو بہت دکھ پہنچتا ہے لیکن ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ لندن میں بیٹھ کر پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کے عزائم ناکام بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پرچم ہمیشہ قائم و دائم رکھیں گے ۔ امیر مقام نے کہا کہ آزادی صحافت کے لیے ہم سب ایک ہیں۔