خبرنامہ پاکستان

پاکستان کا ڈھاکہ واقعےکی مذمت ،ہلاکتوں پراظہارافسوس

اسلام آباد (آئی این پی ) ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہاہے کہ ڈھاکا میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں ہیں،ڈھاکا کے سفارتی زون میں حملے میں پاکستانی سفارت کار محفوظ رہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈھاکا کے ڈپلومیٹک زون میں ہونیوالے حملے میں کسی پاکستانی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جبکہ ڈھاکا میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر اور سفارتی عملہ محفوظ ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ ڈھاکا میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں ہیں اور ڈھاکہ میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔