خبرنامہ پاکستان

پاکستان کا کشن گنگا منصوبےپربھارت کیخلاف عالمی ثالثی عدالت جانیکا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان نے کشن گنگا اور ریٹلے پن بجلی منصوبے پربھارت کیخلاف عالمی ثالثی عدالت جانیکا فیصلہ کر لیا۔وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کیساتھ کشن گنگا اور ریٹلے پن بجلی منصوبے پر اڑھائی سال مذاکرات کیے مگر معاملے پر سمجھوتا نہ ہوسکا جس کی وجہ سے عالمی ثالثی عدالت جانیکا فیصلہ کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت کشن گنگا اور ریٹلے پن بجلی منصوبے پر مذاکرات کی پیش کش کی تھی، جس کے بعد سیکر ٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگہ کی سربراہی میں 8رکنی وفد بھارت میں مذاکرات کیلئے گیا مگر مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کشن گنگا اور ریٹلے پن بجلی منصوبے پربھارت کیساتھ اڑھائی سال مذاکرات کیے مگر معاملے پر سمجھوتا نہ ہوسکا جس کی وجہ سے عالمی ثالثی عدالت جانیکا فیصلہ کیا ہے۔ (رڈ)