خبرنامہ پاکستان

پاکستان کا 24 ممالک کے سیاحوں کے لیے اہم اعلان

پاکستان کا 24 ممالک کے

پاکستان کا 24 ممالک کے سیاحوں کے لیے اہم اعلان

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے دنیا بھر کے 24 ممالک کے سیاحتی گروہوں کے لیے ملک میں داخلے کے وقت ویزا فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں دنیا بھر کے 24 ممالک کے سیاحتی گروہوں کے لیے ویزا آن ارائیول کا اعلان کردیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے منتخب کردہ ٹور آپریٹرز فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی مدد سے ان سیاحوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کریں گے جس کے بعد انہیں فوری طور پر ویزا جاری کردیا جائے گا۔ اس سہولت کا اطلاق آسٹریا، بیلجیئم، کینیڈا، چین، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، آئس لینڈ، اٹلی، جاپان، کوریا، لکسمبرگ، ملائیشیا، نیدر لینڈز، ناروے، پرتگال، سنگا پور، اسپین، سوئیڈن، تھائی لینڈ، برطانیہ اور امریکا کے سیاحوں پر ہوگا۔ مذکورہ ممالک کے سیاحتی گروہوں کو ملک میں داخلے کے وقت 30 دن کا ویزا دے دیا جائے گا۔