خبرنامہ پاکستان

پاکستان کا 4 رکنی پارلیمانی وفد (آج)مقبوضہ کشمیر شریک ہو گا

اسلام آباد(آملت +ئی این پی)پاکستان کاچار رکنی نمائندہ پارلیمانی وفد (آج) پانچ فروری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تازہ تفصیلات سے اقوام متحدہ کو آگاہ کرنے کیلئے مبصر مشن ملاقات کرے گا،پارلیمانی وفد کوہالہ پل کے مقام پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر میں بھی شامل ہوگا،اقوام متحدہ کے دفتر میں وفد سینئر پارلیمینٹرین اعجاز الحق کی قیادت میں اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر جائے گا،مسئلہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر اہم یاداشت پیش کی جائے گی،اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں قراردادوں کے تحت اس کے وعدوں کی یاددہانی کروائی جائے گی اور ان قراردادوں کی پاسداری کا مطالبہ کیا جائے گا،پارلیمانی وفد میں ملک شاکر بشیر اعوان،شکیل خالد اور عبدالوسیم شامل ہوں گے،پاکستان کی پارلیمنٹ کی طرف سے پاکستان اور آزادکشمیر کے سنگم پر ’’کوہالہ پل‘‘ پر آج بنائی جانے والی انسانی ہاتھوں کی زنجیر میں بھی نمائندگی کی جائے گی۔اس ضمن میں اراکین قومی اسمبلی چوہدری کفیل اور اظہر قیوم نارا مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پارلیمنٹ کی طرف سے انسانی ہاتھوں کی زنجیر میں شریک ہوں گے