خبرنامہ پاکستان

پاکستان کوآج بھی عبدالستارایدھی کی ضرورت ہے، چیف جسٹس پاکستان

کراچی:(اے پی پی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی نے انسانیت کی جو خدمت کی اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی ہمیں آج بھی ان کی ضرورت ہے ۔ چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے کراچی میں ایدھی ہوم کھارادر کا دورہ کیا اور ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی کی عیادت کی۔ اس دوران انہوں نے چیف جسٹس نے عبدالستار ایدھی بلقیس ایدھی اور صاحبزادے فیصل ایدھی سے ان کی صحت سے متعلق آگاہی حاصل کی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی نے انسانیت کی جو خدمت کی اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی پاکستان کو آج بھی ایدھی کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ عبدالستار ایدھی کو جلد صحت یاب کرے تاکہ وہ دوبارہ لوگوں کی خدمت کریں۔ عبدالستارایدھی گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں۔ عبدالستار ایدھی کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف زرداری اور بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض بیرون ملک علاج کی پیشکش کرچکے ہیں لیکن انہوں نے اسے قبول کرنے سے معذرت کرلی اور ان کا علاج سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ کے ماہر ڈاکٹر کررہےہیں۔