خبرنامہ پاکستان

پاکستان کواب کس کی ضرورت ہے،جانیے؛ پرویزمشرف

پاکستان کواب کس کی ضرورت ہے،جانیے؛ پرویز مشرف
دبئی:(ملت آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کو تیسری قوت کی ضرورت ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے چار، چار دفعہ حکومت کی اور ملکی خزانہ خالی کیا۔ جو کچھ چھوڑ کر گئے، سب تباہ کر دیا گیا ہے۔ اگر الیکشن ہوئے تو ان جماعتوں کو شکست دینی ہے۔ پرویز مشرف کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہنا تھا کہ میں پاکستان واپس آنا چاہتا ہوں۔ اگلی دفعہ پنڈال میں کھڑے ہو کر آپ سے باتیں کرونگا۔ جب تک لیڈر سامنے نہیں ہوتا تو بات نہیں بنتی۔ پاکستان واپس آ کر کارکنوں کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب یکجہتی کا زمانہ ہے۔ میری سوچ اور پارٹی میں فرقہ واریت کی گنجائش نہیں، سب پاکستانی ہیں۔