کراچی(: آئی این پی)امریکا کی طرف سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پاکستان کےلئے مختص امداد کی بھارت نے شدید مخالفت کردی، بھارت نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو مالی امداد فراہم نہ کی جائے ،بھارت نے الزام لگایا کہ پاکستان کو دی جانے والی امداد بھارت کے خلاف براہ راست استعمال ہو گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ بھارت نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو26کروڑ کی فوجی امداد سمیت86کروڑ ڈالر کو روکا جائے ،انہوں نے کہاکہ ہم نے کئی مواقع پر امریکا پر واضح کیا کہ ایسی تمام امداد بھارت کے خلاف سرگرمیوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ اکتوبر سے شروع ہونے والے مالی سال 2017کے لئے امریکا کا مجموعی چار ٹریلین ڈالر ہے، اوباما کی طرف سے منظوری کے بعد بجٹ کانگریس کو بھیج دیا گیا ۔ اس بجٹ میں پاکستان کےلئے 860ملین ڈالر مختص کیے گئے جس میں26کروڑ50لاکھ ڈالر فوجی سازوسامان، اعانتی فنڈز اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کےلئے رکھے گئے ہیں۔