خبرنامہ پاکستان

پاکستان کیخلاف گہری سازش

پاکستان کیخلاف

پاکستان کیخلاف گہری سازش

نیو یارک (ملت آن لائن) لندن کے بعد ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن نامی تنظیم نے امریکی شہر نیو یارک کے مصروف ترین اور مشہور ترین علاقے ٹائمز سکوائر میں فری بلوچستان کا اشتہار لگا دیا ، اشتہار فاسٹ فوڈ میکڈونلڈز کے بالکل اوپر لگے بورڈ پر لگایا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لندن کے بعد ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن نے امریکی شہر نیو یارک کے مصروف ترین اور مشہور ترین علاقے ٹائمز سکوائر میں فری بلوچستان کا اشتہار لگا یا ہےتاہم نیویارک میں پاکستان مخالف مہم کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستانی سفارت خانے نے امریکی محکمہ خارجہ سے احتجاج اورنیویارک میں ٹرانسپورٹ پر پاکستان مخالف مہم کیخلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ نیویارک میں جاری اس مہم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔چندماہ قبل برطانیہ اور یورپی ممالک میں بھی پاکستان مخالف مہم چلائی گئی ،بظاہریہ مہم انہی عناصرکے مکروہ مقاصدکاحصہ ہے۔