خبرنامہ پاکستان

پاکستان کی حوثی باغیوں کی طرف سے مکہ مکرمہ پر میزائل حملے کی شدید مذمت

خانہ کعبہ مسلم دنیا کا سب سے بڑا مقدس مرکز ہے ،حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ پر میزائل حملے پر پاکستانی حکومت اور عوام میں شدید غم وغصہ ہے ،ایسی کوشش پاکستان کیلئے سخت تشویش کا باعث ہے ، حرمین شریفین کی حفاظت کے لئے سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان نے حوثی باغیوں کی طرف سے مکہ مکرمہ پر میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خانہ کعبہ مسلم دنیا کا سب سے بڑا مقدس مرکز ہے ،حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ پر میزائل حملے پر پاکستانی حکومت اور عوام میں شدید غم وغصہ ہے ،ایسی کوشش پاکستان کیلئے سخت تشویش کا باعث ہے ، حرمین شریفین کی حفاظت کے لئے سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہفتہ کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان حوثی باغیوں کی طرف سے مکہ مکرمہ پر میزائل حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔خانہ کعبہ مسلم دنیا کا سب سے بڑا مقدس مرکز ہے ،حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ پر میزائل حملے پر پاکستانی حکومت اور عوام میں شدید غم وغصہ ہے ،ایسی کوشش پاکستان کیلئے سخت تشویش کا باعث ہے ۔ترجمان نے کہاکہ حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے سعودی عرب کے ساتھ ہیں ۔ سعودی حکومت اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتی ہے ۔