خبرنامہ پاکستان

پاکستان کی سالمیت کیخلاف برطانوی سرزمین کا استعمال قابل مذمت: نثار

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کیخلاف کسی شخص کا برطانوی سرزمین کا استعمال قابل مذمت ہے‘ برطانیہ سنگین جرم میں ملوث شخص کو قانون کے دائرے میں لانے کیلئے پاکستان کی معاونت کرے۔ منگل کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان رات گئے برطانوی اعلیٰ حکام سے رابطے میں رہے جس دوران الطاف حسین کی گزشتہ روز کی پاکستان مخالف تقریر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چوہدری نثار نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کیخلاف کسی شخص کا برطانوی سرزمین کا استعمال قابل مذمت ہے۔ الطاف حسین نے پاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے پوری قوم خصوصاً اردو بولنے والی عوام کی دل آزاری کی اور پاکستانیوں کی ہتک کرکے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ برطانیہ سنگین جرم میں ملوث شخص کو قانون کے دائرے میں لانے کیلئے پاکستان کی معاونت کرے۔ (ن غ)