خبرنامہ پاکستان

پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہورہی سرتاج عزیز

اسلام آباد(ملت آن لائن، آئی این پی ) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کچھ لوگ پاکستان اورافغانستان کے بہترتعلقات نہیں چاہتے، پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہورہی،افغانستان کے اندرونی حالات ٹھیک نہیں ہیں وہاں پرداعش کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، افغانستان نے طالبان کوبات چیت کاموقع دیا ہے۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی امن کانفرنس میں 28 ممالک کے نمائند ے شریک ہوئے،کانفرنس میں پاکستان پرالزامات لگائے گئے،پاکستان نیک نیتی سے افغانستان کیساتھ بہترتعلقات چاہتا ہے، کورکمانڈرزنے بھی کہاہے کہ افغانستان کی مددکرنے کیلئے تیارہیں۔سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان کیساتھ فوجی اورسیاسی تعلقات کوبہتربناناچاہتے ہیں،کچھ لوگ پاکستان اورافغانستان کے بہترتعلقات نہیں چاہتے وہ چاہتے ہیں کہ دونوں ملک ہمیشہ لڑتے رہیں ، پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہورہی،افغانستان کے اندرونی حالات ٹھیک نہیں ہیں وہاں داعش کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، افغانستان نے طالبان کوبات چیت کاموقع دیا ہے۔