خبرنامہ پاکستان

پاکستان کی شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم تجربے کی مذمت

پاکستان کی شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم تجربے کی مذمت
اسلام آباد(ملت آن لائن)پاکستان نے شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم تجربے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو ہائیڈروجن ہتھیاروں کی دوڑ میں زیادہ فعال ہونے سے اجتناب برتنا چاہیے۔

شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے تجربے پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے چھٹے کامیاب کیمیائی تجربے کی مذمت کرتے ہیں اور شمالی کوریا اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے۔ دفتر خارجہ کے مطابق شمالی کوریا کو کیمیائی ہتھیاروں کی دوڑ میں زیادہ فعال ہونے سے اجتناب کرنا چاہیے جب کہ کیمیائی دوڑ کو ہر ممکن طریقے سے روکنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے شمالی کوریا نے ایک اور ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا ہے جو ایٹم بم سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کی دھمکیاں اور عمل امریکا کے لئے خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔

شمالی کوریاکی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے کم جونگ ان کی ہائیڈروجن بم کا معائنہ کرتے ہوئے تصویر بھی جاری کی گئی ہے

شمالی کوریا نے جدید ترین ہائیڈروجن بم تیار کرنے کا دعویٰ کر دیا ۔ بم بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے ذریعے لانچ کیا جا سکتا ہے ، شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رہنما کم جونگ اُن کی تصویر جاری کی ہے جس میں وہ ہائیڈروجن بم کا معائنہ کرتے دیکھے جا سکتے ہیں ۔ شمالی کوریا کے اس دعویٰ کی کسی دوسرے ذریعہ سے تصدیق نہیں ہو سکی ۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت میں جدت لایا ہے لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ وہ اپنے ہتھیاروں کو اتنا چھوٹا کر سکا ہے کہ ان کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پر نصب کیا جا سکے ۔