خبرنامہ پاکستان

پاکستان کی عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

حملے میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر عراقی حکومت اور عوام کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی)پاکستان نے عراق کے دارلحکومت بغداد میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔ اتوار کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے بغداد میں دہشت گرد حملے میں بیگناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر عراقی حکومت اور عوام کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں لواحقین کیساتھ ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں اپنے عراقی بھائیوں کیساتھ کھڑا ہے۔