خبرنامہ پاکستان

پاکستان کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7فوجی جوانوں کی شہادت کی شدید مذمت

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے بھمبرمیں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی جہ سے پاکستان کے 7فوجی جوانوں کی شہادت پر کے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جوا ب دیا ہے،بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ میں مسلسل اضافے اوردانستہ طور پر دیہاتوں اور سول آباد ی کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش ہے، بھارت 2003کے سیز فائر معاہدے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارتی جارحیت خطے کے امن اور سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ثابت ہو سکتی ہے اورخطے کااسڑ یٹجک توازن کے لئے خطرہ بن سکتی ہے،انہوں نے اقوام متحدہ کے پاکستان اور بھارت کیلئے ملٹری آبزرور گروپ پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر بھارت کی جانب سے سیز فائر لائن اور لائن آف کنٹرول کی سنگین خلاف ورزی کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو رپورٹ بھیج کر آگا ہ کرے ۔ پیر کو دفتر خارنہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے بھمبرمیں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی جہ سے پاکستان کے 7فوجی جوانوں کی شہادت پر کے شدید مذمت کی ہے ۔انہوں نے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کی اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔مشیرخارجہ نے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ میں مسلسل اضافے اوردانستہ طور پر دیہاتوں اور سول آباد ی کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک 26سول شہری جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں شہید اور 107زخمی ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت 2003کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے،پاکستان کی افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جوا ب دیا ہے۔مشیرخارجہ نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ بھارتی جارحیت خطے کے امن اور سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ثابت ہو سکتی ہے اورخطے کااسڑ یٹجک توازن کے لئے خطرہ بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کے باوجود بھرپور صبر کا مظاہرہ کر رہا ہے۔