خبرنامہ پاکستان

پاکستان کی میانمار میں اقتدار کے پر امن انتقال پر مبارکباد: طارق فاطمی

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے میانمار کے سفیر وین نیگ نے ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،میانمار کے سفیر نے حالیہ سیلاب میں پاکستان کی امداد پر شکریہ ادا کی۔ جمعرات کو معاون خصوصی طارق فاطمی سے میانمار کے سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ملکوں کے درمیان موجود تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم کیا گیا۔طارق فاطمی نے میانمار میں اقتدار کے پر امن انتقال پر مبارکباد دی۔ طارق فاطمی نے کہا کہ نئی حکومت سے میانمار میں امن و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ میانمار کے سفیر نے حالیہ سیلاب میں پاکستان کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔(اح)