خبرنامہ پاکستان

پاکستان کی کابل میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد : (ملت+اے پی پی)پاکستان نے کابل میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے جمعرات کو افغانستان کے دارلحکومت کابل میں سیکورٹی فورسز کو لیجانے والی گاڑی پر خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع دکھ اور رنج اور سوگوار خاندانوں کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر قسم کے دہشت گردی کی مذمت اور دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے اپنے تعاون اور کوششوں کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔