خبرنامہ پاکستان

پاکستان کی کابل میں سپریم کورٹ کے باہر خود کش حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کے دارلحکومت کابل میں سپریم کورٹ کے باہر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان رنج و غم کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے منگل کو کابل میں سپریم کورٹ کے باہر خود کش حملے کی سخت الٖفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے افغان حکومت،عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ ہم رنج و غم کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔