خبرنامہ پاکستان

پاکستان کی کوئی بھی کشتی یا ملاح لاپتہ نہیں، دفترخارجہ

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کشتی کے معاملے پر متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا۔ مبینہ کشتی کو ضبط کرنے کے بھارتی دعوے کی تحقیقات کروائی گئیں لیکن پاکستان کی کسی کشتی یا ملاح کے لاپتہ ہونے کی اطلاع نہیں ہے جبکہ 9 ماہی گیروں کو پکڑنے کا دعویٰ بھی بے بنیاد ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی کشتی اور ماہی گیر پکڑنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔