خبرنامہ پاکستان

پاکستان کےبعد بھارت بھی انڈونیشیا میں اپنےشہری کوبچانےکیلئے میدان میں آگیا

نئی دلی:(اے پی پی) پاکستان کے بعد بھارت نے بھی انڈونیشیا میں سزائے موت پانے والے اپنے شہری کی سزا رکوانے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سماجی رابطوں کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بھارتی شہری گردیپ سنگھ کو منشیات کے الزام میں انڈونیشیا میں موت کی سزا دی جارہی ہے۔