خبرنامہ پاکستان

پاکستان کے بغیر سی پیک منصوبہ ناممکن ہے، چینی سفیر

پاکستان کے بغیر سی پیک منصوبہ ناممکن ہے، چینی سفیر

اسلام آباد:(ملت آن لائن)چینی سفیر ژاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بغیر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ناممکن ہے۔
چینی سفیر ژاؤ جنگ کا پاک چائنا فرینڈ شپ پارلیمانی گروپ کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان چین کی خارجہ پالیسی کا اہم مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کا منصوبہ ہے اور پاکستان کے بغیر سی پیک منصوبہ نا ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت میں نجی سیکٹر شامل ہو رہا ہے جب کہ چین اپنے مغربی حصے کی ترقی کی کوشش کر رہا ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ گوادر پورٹ چین کے حوالے کیے بغیر سی پیک شروع کرنا مشکل تھا لیکن سابق صدر آصف علی زرداری نے گوادر پورٹ کی حوالگی کے معاہدے پر دستخط کیے اور سابق یوسف رضا گیلانی نے گوادر پورٹ چین کے حوالے کرنے کا معاہدہ کیا۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سی پیک کی بنیاد 2008 سے 2013 تک رکھی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ خصوصی اقتصادی زونز سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی۔