خبرنامہ پاکستان

پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی

لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم رہے گا ، لاڑکانہ میں پارہ 48 سے اوپر جائے گا ، لاہور میں گرمی کی شدت کم رہے گی ۔ راولپنڈی ، اسلام آباد ، گوجرانوالہ ، پشاور ، مالاکنڈ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے ۔ ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی سورج قہر ڈھائے گا ۔ سندھ کے بیشتر علاقے نشانے پر ہوں گے ۔ لاڑکانہ میں گذشتہ روز گرمی کا 17 سالہ ریکارڈ ٹوٹا ، آج بھی شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے ۔ جیکب آباد ، نواب شاہ ، شکار پور ، حیدر آباد ، دادو اور سکھر میں بھی سورج آگ برسائے گا ۔ لاہور میں صبح کے وقت بادل چھا گئے جس سے موسم کچھ بہتر ہوا لیکن دن کے وقت سورج پھر سوا نیزے پر ہوگا ۔ فیصل آباد ، ملتان ، رحیم یار خان ، ڈی جی خان ، بھکر اور پنجاب کے دیگر شہروں میں درجہ حرارت 40 کی حد عبور کرے گا ۔ کراچی میں گرمی معمول سے کم رہے گا ، درجہ حرارت چونتیس سے چھتیس کے درمیان رہے گا ۔