خبرنامہ پاکستان

پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف غیرملکی کمپنی میں ملازم نکلے

کشمیر ہماری

پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف غیرملکی کمپنی میں ملازم نکلے

اسلام آباد(ملت آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے حوالے سے دائر درخواست پر مزید سماعت 24جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق جسٹس محسن اختر کیانیاور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بنچ نے اقامہ کی بنیاد پر خواجہ آصف کی نااہلی کے لئے عثمان ڈار کی درخواست پر سماعت کی۔عثمان ڈار کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف نے اپنے جواب میں اعتراف کیا ہے کہ ان کا بیرون ملک کاروبار ہے اور وہ غیر ملکی کمپنی میں بطور لیگل ایڈوائزر ملازم ہیں،عثمان ڈار کے وکی سکندر بشیر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں ظاہر کی گئی آمدن اسی ملازمت اور کاروبار سے حاصل کی گئی،اس سے پہلے خواجہ آصف نے الیکشن اپیل میں بتایا کہ انہیں صرف اپنے کاروبار سے رقم حاصل ہوئی،ہمارا مؤقف ہے کہ خواجہ آصف نے اپنی تنخواہ اور بیرون ملک کاروبار سے حاصل آمدن ظاہر نہیں کی،خواجہ آصف نے اپنی بیوی اور بچوں کے اثاثے بھی ڈکلیئر نہیں کئے،سکندر بشیر نے مرید دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پانامہ کیس کے بعد خواجہ آصف محتاط ہوگئے اور ملازمت سے حاصل ہونے والی تنخواہ اثاثوں میں ظاہر کی،وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے مزید سماعت 24جنوری تک ملتوی کردی۔