اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) پاکستان کے پہاڑوں کے حوالے سے پہلی بین الاقوامی کانفرنس (آج) جمعرات کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہوگی۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق کانفرنس کا اہتمام پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے کیا جارہا ہے جس کامقصد پاکستان کے دلفریب پہاڑی علاقوں میں کوہ پیمانی، ٹریکنگ، سکینگ، پیراگلائیڈنگ اور کایاکنگ کے مواقع کواجاگر کرنا ہے۔کانفرنس کامقصد ماحولیاتی سیاحت اورپہاڑوں کی پائیدارترقی پرتبادلہ خیال کرنابھی ہے۔کانفرنس میں500 سے زیادہ پیشہ ورکوہ پیماؤں کی شرکت کاامکان ہے۔دنیا کے نامورکوہ پیمامہم جواورماحولیاتی سیاحت اور پائیدارترقی کے ماہرین مباحثے میں حصہ لیں گے۔