خبرنامہ پاکستان

پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر پاکستان پوسٹ نے یادگاری ٹکٹ جار ی کر دیے، 50 ہزار سووینئر شیٹ جبکہ 3لاکھ ٹکٹوں کا اجراءکیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میں اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز امیر زمان اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

قومی کرکٹرز نے بنگلادیش لیگ کے این او سی دیکھ کر سر پیٹ لیے۔

بنگلادیش پریمئیر لیگ 4 نومبر سے 12 دسمبر تک شیڈول ہے،چیمپئنز ٹرافی کی فتح کے بعد انتہائی پُرکشش معاوضے پاکستانی کرکٹرز کے منتظر ہیں لیکن ویسٹ انڈیز کے متوقع دورے اور قومی ٹی ٹوئنٹی بھی نومبر میں ہی شیڈول کرنے کی وجہ سے کچھ بھی واضح نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو بی پی ایل کے لیے 18 نومبر سے 13 دسمبر تک کے این او سی جاری کر دیے لیکن ساتھ ہی 11سے 27نومبر تک فیصل آباد میں شیڈول ڈومیسٹک قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لینا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پشاور سے تعلق رکھنے والی مریم نے رواں سال پاور لفٹنگ کے بین الاقوامی مقابلے میں سلور میڈل حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کردیا۔

پاور لفٹنگ میں ڈیڈ لفٹ اسکواٹس اور بنچ پریس کی ماہر مریم پیشے کے لحاظ سے بینکر ہیں، وہ ایک دہائی قبل اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے آسٹریلیا گئی تھیں۔

انہوں نے آسٹریلیا میں رواں سال پاور لفٹنگ کے بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان کے لیے سلور میڈل حاصل کیا اور اس کھیل میں نام پیدا کرکے نئی روایت قائم کی ہے۔

مریم ان دنوں سالانہ چھٹیوں پر اپنے گھر پشاور آئی ہوئی ہیں اور زیادہ سے زیادہ وقت والدین کے ساتھ گزارنے کو ترجیح دے رہی ہیں۔