خبرنامہ پاکستان

پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،دفتر خارجہ

پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،دفتر خارجہ
اسلام آباد(ملت آن لائن)پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ایف اے ،ٹی ایف منی لانڈرنگ اور دہشتگرد فنانسنگ کے خاتمے کاعالمی ادارہ ہے، پاکستان نے ایف اے ،ٹی ایف کے الیکشن پلان پر عملدرآمد فروری 2015میں مکمل کیا تھا، یہ ادارہ دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے بھی معیارات مقرر کرتا ہے، ایف اے ٹی ایف کے عالمی تعاون جائزہ گروپ نے معیارات پر عملدرآمد پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔پیرکو ترجمان دفتر خارجہ نے فنانشل ٹاسک فورس کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فنانشل ٹاسک فورس کا ارجنٹائن میں اجلاس ہوا ہے،ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ اور دہشتگرد فنانسنگ کے خاتمے کاعالمی ادارہ ہے،فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں منی لانڈرنگ کے خلاف میعارات مقرر کرتا ہے،مقرر کرتاہے، ادارہ دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے معیارات مقرر کرتا ہے،انھوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف معیارات پر عملدرآمد سے متعلق اقدامات کا جائزہ بھی لیتاہے، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عملدرآمد فروری 2015میں مکمل کیا تھا،ادارے عالمی تعاون جائزہ گروپ نے معیارات پر عملدرآمد پر پاکستان کی تعریف کی ہے، تشویش کا اظہار کیئے گئے ممالک کی فہرست ویب سائٹ پر موجود ہے، پاکستان کانام ان ملکو ں کی فہرست میں شامل نہیں جن پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ (خ ف)