خبرنامہ پاکستان

بھارتی جنگی جنون علاقائی امن کیلیے خطرہ ہے، پاکستان

اسلام آباد(ملت آن لائن)پاکستان نے بھارتی فورسز کی جانب سے ایل اوسی اورورکنگ باؤنڈری پر سیزفائر کی مسلسل خلاف ورزیوں پرشدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون علاقائی امن وسلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

گزشتہ روز دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی ثابت کرنے کی ناکام کوشش کررہاہے، جنوبی ایشیا میں قیام امن مسئلہ کشمیرکے حل تک ممکن نہیں۔

ترجمان نے ایک بار پھرعالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اورقتل عام رکوائے، انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھرمیں کشمیری 1931 میں شہید ہونے والوں کی یاد میں یوم شہدا منارہے ہیں اور ہم بھی ان سے اظہار یکجہتی کرتے بھارت جھوٹے دعوؤںاور دہشت گرد کارروائیوں کا ریکارڈرکھتا ہے۔

کرنل (ر)حبیب کی گمشدگی کے حواکے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں نیپالی حکام کیساتھ رابطے میں ہیں، افغانستان کا مسئلہ فوجی طاقت سے حل نہیں کیا جا سکتا، پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے اغوا ہوے والے دوپاکستانی سفارتکاروں اور دو شہریوں کے حوالے سے افغانستان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں بھارت کی جانب سے پاکستانیوں کو علاج کے لیے بھارت کے ویزا کا اجرانہ کرنا سفارتی آداب کے منافی ہے۔