خبرنامہ پاکستان

پاکپتن: بابا فرید پل پر دھند کے باعث بس الٹ گئی، 22 مسافر زخمی

پاکپتن: بابا فرید پل پر دھند کے باعث بس الٹ گئی، 22 مسافر زخمی
پاکپتن: (ملت آن لائن) بابا فرید پل پر شدید دھند کے باعث مسافر بس الٹ گئی۔ حکام کے مطابق دھند کے باعث بس قلابازیاں کھاتی ہوئی کھائی میں جا گری۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بس الٹنے سے 22 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔