خبرنامہ پاکستان

پاک اسپین سالانہ مشاورتی اجلاس کا چوتھا دور

پاک اسپین سالانہ مشاورتی اجلاس کا چوتھا دور

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاک اسپین سالانہ دو طرفہ مشاورتی اجلاس کا چوتھا دور منعقد ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک اسپین سالانہ دو طرفہ مشاورتی اجلاس کا چوتھا دور منعقد ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی جبکہ ہسپانوی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ الدیفانسو کاسترو لوپیز نے کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق مشاورتی اجلاس میں سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون کے امور زیر غور آئے۔ دونوں ممالک کے مابین قونصلر امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی جبکہ دونوں ممالک نے سرمایہ کاری اور تجارتی حجم بڑھانے پر بھی اتفاق بھی کیا۔ سیکریٹری خارجہ نے اجلاس کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کلیدی اقدامات کیے۔ نیشنل ایکشن پلان کے حقیقی اطلاق کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔