خبرنامہ پاکستان

پاک افغان ایکشن پلان- پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد کابل پہنچ گیا

پاک افغان ایکشن پلان- پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد کابل پہنچ گیا

کابل:(ملت آن لائن) پاک افغان ایکشن پلان پر بات چیت کے لیے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی سربراہی میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد کابل پہنچ گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد سول و عسکری حکام پر مشتمل ہے جس میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت حکومتی نمائندے شامل ہیں۔ پاکستان وفد افغانستان میں حکومتی اور عسکری قیادت سے ملاقات کرے گا جس میں دوطرفہ تعلقات، تعاون، پاک افغان بارڈر کی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔ دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر 6 اپریل کو افغانستان روانہ ہوں گے۔ واضح رہےکہ وزیراعظم کےمشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے گزشتہ ماہ افغانستان کا دورہ کیا تھا جس میں افغان صدر اشرف غنی نے ان کے توسط سے وزیراعظم پاکستان کو دورے کی دعوت دی تھی۔