خبرنامہ پاکستان

پاک افغان مشترکہ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس آج ہوگا

پاک افغان مشترکہ

پاک افغان مشترکہ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد :(ملت آن لائن) پاک افغان مشترکہ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس آج ہوگا، کابل سے اعلیٰ سطح کا افغان وفد آج اسلام آباد پہنچے گا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاک افغان مشترکہ ورکنگ گروپ کے دوسرے اجلاس میں شرکت کے لیے کابل سے اعلیٰ سطح کا افغان وفد آج اسلام آباد پہنچے گا۔ افغان وفد میں ڈپٹی وزیرخارجہ، ڈپٹی چیف این ڈی ایس، ڈی جی ملٹری آپریشنزاوراعلیٰ شخصیات شامل ہوں گی۔ دوسری جانب پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کریں گی، پاکستانی ڈی جی ایم او مذاکرات میں شریک ہوں گے۔
سیکریٹری خارجہ کی قیادت میں پاکستانی وفد کا دورہ کابل
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے 3 فروری کو پاک افغان مشترکہ ورکنگ گروپ کا پہلااجلاس افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوا تھا۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا تھا کہ دورے میں دہشت گردی اور افغان مہاجرین کی واپسی سمیت مختلف معاملات پر گفتگو کے ساتھ ساتھ پاکستان افغانستان ایکشن پلان برائے یکجہتی پر مثبت پیش رفت ہوئی۔