خبرنامہ پاکستان

پاک امریکہ تعلقات باہمی احترام ومشترکہ مفادات پرمبنی ہیں‘ اعزازچوہدری

پاک امریکہ تعلقات باہمی احترام ومشترکہ مفادات پرمبنی ہیں‘ اعزازچوہدری

واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان قیادت میں مصالحتی عمل کی حمایت کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی حکام، دانشوروں اور صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات باہمی احترام ومشترکہ مفادات پرمبنی ہیں۔ پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے بے شمارقربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان قیادت میں مصالحتی عمل کی حمایت کرتا ہے، افغانستان میں امن کے لیے پاکستان نے بھرپور کردارادا کیا۔ اعزازچوہدری نے کہا کہ پاکستان نے امن بحال کرکے اقتصادی استحکام حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلقات میں بہتری کے لیے پاکستان امریکہ کومل کرکام کرنا ہوگا۔
امریکہ نےامداد روکی تودہشت گردوں سےلڑنےکی صلاحیت متاثرہوگی‘ وزیر اعظم
خیال رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےغیرملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کو کمزورنہ کرے، پاکستان کی صلاحیت متاثرہوئی توامریکہ کو دہشت گردوں سے خود لڑنا پڑے گا۔ یاد رہے کہ 24 دسمبر کو واشنگٹن میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں استحکام کا قیام پاکستان کی ذمہ داری نہیں ہے۔