خبرنامہ پاکستان

پاک بحریہ ملکی دفاع کے لیے پُرعزم ہے، نیول چیف

پاک بحریہ ملکی

پاک بحریہ ملکی دفاع کے لیے پُرعزم ہے، نیول چیف

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت اور دفاع کے لیے ہر دم پُر عزم ہے۔ پاکستان نیوی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں پاک بحریہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی سربراہی میں کیا گیا۔ کانفرنس میں شریک شرکاء نے پاک بحریہ کے سربراہ کو آپریشنل تیاریوں، ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بریفننگ دی جبکہ جوانوں کی تربیت اور فلاح سے متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی بندرگاہوں سے تجارت 350 ارب ڈالر ہوجائے گی: نیول چیف
ایڈمرل ظفر محمود نے سمندری حدود کی حفاظت اور آپریشنل تیاریوں پر اور بحریہ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم ملکی سرحدوں کا ناقابلِ تسخیر دفاع کریں گے۔ مٹینگ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے نیول چیف کا کہنا تھا کہ بحرہند کے مشترکہ چیلنجز اور میری ٹائم سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، پاکستان نیوی ملکی میری ٹائم سرحدوں کے دفاع اور قومی سلامتی کے اثاثوں کی محافظ ہے۔