خبرنامہ پاکستان

پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن ، 18 ماہی گیروں کو بچا لیا

کراچی: (ملت+اے پی پی) پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں ریسکیو آپریشن کرکے 18 ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا ۔ پاکستان نیوی کا کھلے سمندر میں بڑا ایکشن اورماڑہ کے قریب کشتی کو ڈوبنے سے بچا لیا ۔ اٹھارہ ماہی گیر بچ گئے ۔ الرحمان نامی کشتی سمندر میں خراب ہو گئی تھی ۔ پاک بحریہ کو اطلاع ملی تو ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔ رضاکاروں نے بروقت کارروائی کی اور خراب کشتی کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ۔ کشتی پچیس دسمبر کو کراچی سے روانہ ہوئی تھی ۔ ماہی گیروں کی حالت غیر ہونے کے باعث انہیں جناح نیول بیس میں ابتدائی طبی امداد دی گئی ۔