خبرنامہ پاکستان

پاک بحریہ کی چین میں مشترکہ بحری مشقوں میں شرکت

پاک بحریہ کی چین میں مشترکہ بحری مشقوں میں شرکت
کراچی:(ملت آن لائن) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے چین کے شہر شنگھائی میں منعقدہ پانچویں مشترکہ بحری مشقوں میں شرکت کی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے چین کے شہر شنگھائی میں منعقدہ پانچویں مشترکہ بحری مشقوں میں شرکت کی ہے۔ پی این ایس سیف کے کمانڈنگ آفیسر نے شنگھائی کے میئر اور شنگھائی نیول بیس کے کمانڈر سے ملاقاتیں بھی کیں۔ دونوں ممالک کی مشترکہ مشقوں میں پی این ایس سیف اور چین کی بحریہ نے زیرِ آب اور فضائی اثاثوں کے ساتھ حصہ لیا۔ مشقوں کے دوران پاکستان اور چین کی بحری افواج کی میرینز ٹیموں کے درمیان مشترکہ تربیت اور جنگی حکمت عملی کی مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مبصرین نے ایک دوسرے کے پیشہ ورانہ تجربات سے استفادہ حاصل کیا۔ پاک بحریہ اور چین کی بحریہ کے درمیان باہمی مشقوں کا آغاز 2014 میں ہوا، مشترکہ مشقوں کے انعقاد کا مقصدباہمی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ ہے۔