خبرنامہ پاکستان

پاک بحریہ کے جہاز کی کھلے سمندر میں یمنی ماہی گیروں کو طبی امداد کی فراہمی

پاک بحریہ کے جہاز کی کھلے سمندر میں یمنی ماہی گیروں کو طبی امداد کی فراہمی

کراچی:(ملت آن لائن) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر نے کھلے سمندر میں یمنی ماہی گیر کشتی کے عملے کو طبی امداد فراہم کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ‘البرق’ نامی یمنی کشتی کے عملے نے پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر سے طبی مدد کی درخواست کی تھی۔ یمنی ماہی گیر کشتی کے عملے نے امدادی آپریشن پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا
یمنی کشتی میں عملے کے 16 افراد سوار تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اطلاع ملتے ہی پی این ایس شمشیر کی میڈیکل ٹیم نے یمنی کشتی پر پہنچ کر مریضوں کو طبی امداد فراہم کی۔ ترجمان کے مطابق یمنی ماہی گیر کشتی کے عملے نے امدادی آپریشن پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔