خبرنامہ پاکستان

پاک بحریہ کے سربراہ کیلئے سعودیہ میں ‘کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلنس’ اعزاز

پاک بحریہ کے سربراہ

پاک بحریہ کے سربراہ کیلئے سعودیہ میں ‘کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلنس’ اعزاز

لاہور:(ملت آن لائن) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو رائل سعودی فورسز کے اعلیٰ ترین اعزاز ‘کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلنس’ سے نوازا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میڈل تفویض کرنے کی تقریب سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقد ہوئی، جہاں رائل سعودی آرمڈ فوسز کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو میڈل پہنایا۔ رائل سعودی آرمڈ فوسز کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو میڈل پہنایا—۔فوٹو/ بشکریہ ترجمان پاک بحریہ
ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اِن دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف اور رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ سے ملاقاتیں بھی کیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور اور دو طرفہ دفاعی تعاون اور بحرِہند کی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف اور رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ نے خطے میں امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔