خبرنامہ پاکستان

پاک بحریہ کے کموڈور احمد فوذان کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پاک بحریہ کے کموڈور احمد فوذان کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

کراچی:(ملت آن لائن) پاک بحریہ کے کموڈور احمد فوذان کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والے ریئر ایڈمرل احمد فوذان پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں جنہوں نے 1986 میں ویپن انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔
ترجمان کے مطابق ریئر ایڈمرل احمد فوذان مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل احمد فوذان ڈی جی میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس کا عہدہ سنبھالیں گے۔