خبرنامہ پاکستان

پاک بھارت: سرحدی کشیدگی کم کرنے پراتفاق

اسلام آباد (ملت+آئی این پی )ایل او سی پر کشیدگی کم کرنے کے لیے پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کا ٹیلی فونک رابطہ ہو ، سرتاج عزیز نے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کی بھارتی ہم منصب اجیت دوول سے رابطے کی تصدیق کردی ۔قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ اور بھارتی ہم منصب اجیت دوول کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، رابطے میں دونوں حکام نے لائن آف کنٹرول پر سرحدی کشیدگی کو کم کرنے کے لئے باہمی رابطوں پر اتفاق کیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ناصر جنجوعہ، اجیت دوول رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سرحدی تناؤ میں کمی اور کشمیر پرفوکس کرنا چاہتا ہے جبکہ بھارت سرحد پر کشیدگی کو ہوا دیتے ہوئے دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ رابطے میں دونوں حکام نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدی تناؤکم کر کے کشمیر پرفوکس کیاجائے۔