خبرنامہ پاکستان

پاک بھارت سیریز کے معاملے میں آئی سی سی بے بس ہے، وسیم اکرم

پاک بھارت سیریز کے معاملے میں آئی سی سی بے بس ہے، وسیم اکرم
دبئی:(ملت آن لائن) سابق کپتان وسیم اکرم نے پاک بھارت سیریز کے معاملے میں آئی سی سی کو بے بس قرار دیدیا۔ سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ دونوں روایتی حریفوں کے مقابلے ایشز سے بھی بڑے ہوتے ہیں لیکن اگر بھارت نہیں کھیلنا چاہتا تواسے مجبور نہیں کرسکتے تاہم آئی سی سی کے پاس بی سی سی آئی پر اثرانداز ہونے کیلیے کوئی اختیار نہیں، بہرحال کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے کیوں کہ لوگوں کے آپس میں روابط کا خوشگوار رہنا ضروری ہے۔

سرگودھا کی ایک نجی تقریب میں محمد حفیظ اور کپتان سرفراز احمد سمیت کرکٹ کے قومی ستارے جگمگائے۔ پروفیسر محمد حفیظ نے گفتگو میں کہا کہ 2009ء کی زخمی ٹیم سری لنکا کے دورہ پاکستان سے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی مہر لگ گئی ہے۔ اب دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان میں کرکٹ کھیلنے جلد آئیں گی۔ کپتان سرفراز احمد، عماد وسیم، احمد شہزاد، عمر اکمل، کامران اکمل، عمر گل اور حسن علی سمیت قومی ہیروز کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے پرستاروں کی بڑی تعداد امڈ آئی۔ تقریب انتظامیہ نے سپر سٹارز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انعامات سے بھی نوازا۔