خبرنامہ پاکستان

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ میانوالی کےقریب گر کر تباہ

میانوالی(ملت آن لائن)پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ میانوالی کے قریب منگل والا کے مقام پر گر کر تباہ ہوگیا جبکہ اس حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرفورس کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گر کرتباہ ہوگیا جس کے بعد امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق طیارے میں سوار پائلٹ محفوظ رہا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایف 7 پی جی طیارے نےپی اے ایف بیس میانوالی سے معمول کی اڑان بھری اور فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جبکہ ایئربورڈ نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔