خبرنامہ پاکستان

پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی وزیرِ اعظم سے ملاقات

پاک فضائیہ

پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی وزیرِ اعظم سے ملاقات

اسلام آباد: (ملت آن لائن) پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور کا کہنا ہے کہ ملک کی فضائی سرحدیں مزید محفوظ بنانے کیلئے مکمل صلاحیتیں استعمال کی جائیں گی۔
ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جس میں پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر ایئر چیف مارشل مجاہد انور کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں پاک فضائیہ مزید ترقی حاصل کرے گی۔ ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے اعتماد کا اظہار کرنے پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فضائی سرحدیں مزید محفوظ بنانے کیلئے پوری صلاحیت استعمال کریں گے۔