خبرنامہ پاکستان

پاک فوج میری فوج ہے اس پر تنقید نہیں کرسکتا، بلاول بھٹو زرداری

پاک فوج میری

پاک فوج میری فوج ہے اس پر تنقید نہیں کرسکتا، بلاول بھٹو زرداری

ڈیوس:(ملت آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا کہ وہ اپنی بہادر افواج پر کسی بھی صورت میں تنقید نہیں کرسکتے۔ پاک فوج سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی فوج میری فوج ہے، جو دہشتگردی کے خلاف جنگ بہت کامیابی سے لڑ رہی ہے، اس لئے اپنی ہی فوج پر تقنید کوئی وجہ نہیں بنتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے دخل اندازی نہیں کرتا مگر بھارت ریاستی سطح پر پاکستان کے معاملات میں مداخلت ضرور کرتا ہے۔ آج کا دور سوشل میڈیا کا دور ہے، بھارت لاکھ چھپائے لیکن موجودہ دور میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والا ظلم دنیا دیکھ رہی ہے۔ نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ بھارت میں قوم پرستی بڑھتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے بھارت اپنا سیکولر تشخص کھورہا ہے ، میں لوگوں کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرکے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنا کامیابی نہیں سمجھتا۔

…………………………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…تمام ترقیاتی منصوبے بر وقت مکمل ہوں گے، صدرآزاد جموں وکشمیر

اسلام آباد(ملت آن لائن) سردار نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے بر وقت مکمل ہوں گے ۔ توانائی کی پیداوار ، سڑکوں کی تعمیر ،سیاحت کا فروغ ، صنعت و حرفت، زراعت، صحت عامہ اور تعلیم کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار صدر آزاد کشمیر نے وزیر علیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ ان کی حکومت آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی اور آزاد کشمیر کے مختلف سرکاری شعبوں میں ماہرین کی مکمل تکنیکی معاونت بھی کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ تاریخ ، جغرافیہ ، مذہب اور ثقافت کے عظیم رشتوں میں منسلک ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ مضبوط رشتے کبھی نہیں ٹوٹ سکتے۔ حالات جیسے بھی ہوں کشمیر اور پاکستان کے لوگوں کے دل ایک دوسرے کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے صدر آزاد کشمیر کی آزاد کشمیر آنے کی دعوت کو بھی قبول کیا ۔ صدر آزاد کشمیر نے وزیر اعلیٰ کو مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال سے روشناس کراتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی افواج مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور معصوم لوگوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا رہی ہیں۔ ان کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ وہاں بوڑھوں ، بچوں اور عورتوں کی جان ومال کا کوئی تحفظ نہیں ہے۔ ہندوستان طاقت اورجبر کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو ان کی آزادی کی تحریک کو دبانا چاہتا ہے، جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کشمیر کے لوگو ں کا یہ عزم صمیم ہے کہ حق خودارادیت کے حصول تک اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے، اور ایک دن ضرور آئے گا کہ انہیں آزادی کی نعمت ملے گی۔