خبرنامہ پاکستان

پاک فوج کا جعلی کرنل گرفتار، پولیس کی تلاشی کے دوران کیا کچھ برآمد کر لیا گیا

پاک فوج کا جعلی کرنل گرفتار، پولیس کی تلاشی کے دوران کیا کچھ برآمد کر لیا گیا

اسلام آباد (ملت آن لائن)پاک فوج کا جعلی کرنل گرفتار، گوجر خان پولیس نے جی ٹی روڈ سے دھر لیا، اسلحہ اور جعلی آرمی کارڈ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے جی ٹی روڈ پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے بالمقابل کرولا کار نمبر LZZ-1852کو روکا تو اس میں موجود شخص نے اپنے آپکو پاک فوج کا کرنل علی شاہ قرار دیا جس پر جب مزید تحقیق کی گئی تو ملزم کا جھوٹ سامنے آگیا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے جعلی آرمی کارڈ اور اسلحہ کے علاوہ زیر استعمال برآمد کر لی گئی ہے۔ تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ ملزم کا حقیقی نام واجد شاہ ولد عبدالقیوم ہے ۔